جس حصے کا عکس بنانا ہو اُسے چھوئیں
Article Image

موجودہ دورِ اضطراب اور یہودی

کرۂ ارض کے مختلف حصص میں متعدد قومیں آباد ہیں جو اپنے عادات و اطوار اور اخلاق و معاشرت کے لحاظ سے باہم اس قدر مختلف ہیں کہ اس اختلاف پر حیرت ہوتی ہے جداگانہ خاندانی روایات مخصوص عقائد و خیالات، اور ماحول کے مؤثرات نے انسانی نسل میں عجیب و غریب اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔ ان اختلافات کا یہ نتیجہ ہے کہ ہر قوم کی تاریخ نہایت دلچسپ حالات سے مملو ہے جس کو پڑھ کر نسل انسانی کے متعلق حیرت انگیز انکشافات حاصل ہوتے ہیں۔

غرض ہر قوم کے خصائص جداگانہ ہیں جو ہمیشہ اس قوم میں پائے جاتے ہیں لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خارجی موثرات اور غیر معمولی واقعات، قوموں کے عادات و اطوار میں نمایاں تبدیلی پیدا کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ بزدل، جواں مرد اور وحشی متمدن ہو جاتے ہیں لیکن بعض قومیں ایسی بھی ہیں جن کے قومی خصائص ہزاروں برس سے ایک حالت پر چلے آتے ہیں، اگر کبھی ان میں تغیر ہوتا بھی ہے تو نہایت خفیف و معمولی جو عام طور پر محسوس نہیں ہوتا، اس کی مثال ایشیا میں یہودی ہیں جو زمانہ دراز سے ایک حالت پر چلے آتے ہیں۔

یہودیوں کے جو اوصاف ہم کو ان کی گذشتہ تاریخ میں نظر آتے ہیں وہ آج بھی اُن میں موجود ہیں، اُن کا مذہبی تعصب، دولت مندی، سود خواری، نجل و دناءت، عداوت و کینہ پروری، اُن کے ایسے اوصاف ہیں جو عام طور پر ضرب المثل ہیں، ممکن ہے کہ ان اوصاف کے بیان کرنے میں مبالغہ سے کام لیا گیا ہو، لیکن باایں ہمہ اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ اس قسم کے اخلاق و عادات یہودیوں میں نسبتاً زیادہ ہیں انبیا علیہم اسلام کی تاریخ یہودیوں کے شرارت انگیز واقعات سے لبریز ہے اسلام کی تاریخ میں بھی ہم کو یہودیوں کی کینہ پروری اور مضرت سانیکی سینکڑوں واقعات نظر آتے ہیں، اس بنا پر اسلام نے یہود کے متعلق یہ پیشنگوئی کر دی ہے کہ وہ ہمیشہ ذلت و مسکنت کی حالت میں رہیں گے اور حکومت و سلطنت ان سے چھین لی جائے گی اور یہ واقعہ ہے کہ آج اگرچہ دنیا میں لاکھوں یہودی ہیں، جن کی دولت و امارت کا یہ حال ہے کہ یورپ کی حکومتیں ان کی قرضدار ہیں لیکن باوجود اس کے ان میں سے کسی کے سر پر تاج سلطنت نہیں ہے۔ یعنی ایک یہودی بھی دنیا کے کسی قطعہ پر فرماں روا نہیں اگرچہ چند روز سے دولت مند یہودیوں میں یہ تحریک پھیل رہی ہے کہ ان کو ارض مقدس میں نو آبادیاں قائم کر کے رفتہ رفتہ حکومت کی بنیاد قائم کرنا چاہیے۔

رسائی صرف سبسکرائبرز کے لیے

آپ نے اس مضمون کا ابتدائی حصہ پڑھا۔ مکمل مضمون اور تمام پریمیم مضامین تک رسائی کے لیے سبسکرائب کریں۔

ابھی سبسکرائب کریں