مور و عقرب چیونٹی اور بچھو
|
قضا را بہ صحرا گُذر داشتم |
بر احوالِ موراں نظر داشتم |
|
ترجمہ اتفاق سے میرا ایک میدان سے گزر ہوا اور میں چیونٹیوں کا حال دیکھنے لگا۔ |
|
|
نشستم بہ تلّے کہ بر رُوے وَے |
نشستن بہ از تخت کاؤس کے |
|
ترجمہ میں ایک ٹیلے پر بیٹھ گیا جس پر بیٹھنا کیکاؤس کے تخت سے بہتر تھا۔ |
|
|
براں تل بُدے خود یکے لانۂ |
کہ موراں گرفتہ دراں خانۂ |
|
ترجمہ اُس ٹیلے پر ایک بل تھا جسے چیونٹیوں نے اپنا گھر بنا رکھا تھا۔ |
|
|
براں خاک تیرہ وطن ساختہ |
ز تغییرِ آں دِل نپرداختہ |
|
ترجمہ انہوں نے اُسی کالی مٹی کو اپنا وطن بنا لیا تھا اور اُسے بدلنے کا کبھی خیال بھی نہ کیا تھا۔ |
|
|
یکے دانۂ را بدنداں کشید |
دِگر بہرِ آں دانہ از پَے دوید |
|
ترجمہ کوئی چیونٹی دانہ دانتوں میں دبائے کھینچ رہی تھی اور کوئی اُس دانے کی خاطر پیچھے دوڑ رہی تھی۔ |
|
|
پس از ساعتے عقربے شد پدید |
بآں مور خانہ گُذارش رسید |
|
ترجمہ تھوڑی دیر بعد ایک بچھو نمودار ہوا اور اُس کا گزر چیونٹیوں کے اُس بل پر ہوا۔ |
|
|
چو دیدند موراں کہ بر خاکِ شاں |
نمُودہ گُذر دُشمنے پُر زیاں |
|
ترجمہ چیونٹیوں نے دیکھا کہ اُن کی زمین پر سے ایک نقصان پہنچانے والا دشمن گزر رہا ہے۔ |
|
|
ز ہر جانبے مورکے تیز چنگ |
بُروں آمد و کرد آغاز جنگ |
|
ترجمہ تو ہر طرف سے ایک ایک تیز پنجوں والی ننھی چیونٹی باہر نکل آئی اور لڑائی شروع کر دی۔ |
|
|
ہماں عقربے زہرناک و دلیر |
بیفتاد در دشت موراں اسیر |
|
ترجمہ وہی زہریلا اور دلیر بچھو چیونٹیوں کے میدان میں قیدی بن کر رہ گیا۔ |
|
|
فگندند مورانش آخر بہ خاک |
تن آزردہ و خستہ و درد ناک |
|
ترجمہ آخر چیونٹیوں نے اُسے زمین پر گرا دیا، اُس کا بدن چُور، زخمی اور درد سے بے حال تھا۔ |
|
|
بمن حیرت آورد بسیار زور |
کہ چوں کُشت یک عقربے چند مور؟ |
|
ترجمہ مجھے اُن کے زور پر بڑی حیرت ہوئی کہ چند چیونٹیوں نے ایک بچھو کو کیسے مار ڈالا؟ |
|
|
دریں فکر بُودم کہ در آں میاں |
یکے مورکے بانگ برزد کہ ہاں |
|
ترجمہ میں اسی سوچ میں تھا کہ اُن میں سے ایک ننھی چیونٹی پکار کر بولی کہ ارے سنو۔ |
|
|
مرو خُود بفکرہ و تعجّب مدار |
نُما پردہ از چشمِ خُود بر کِنار |
|
ترجمہ سوچ میں نہ پڑ اور حیران نہ ہو، اپنی آنکھ سے پردہ ہٹا دے۔ |
|
|
چو داریم جمعیت و یک دلے |
نداریم در پیشِ خُود مُشکلے |
|
ترجمہ جب ہم میں اتحاد اور یک دلی ہے تو کوئی مشکل ہمارے آڑے نہیں آتی۔ |
|
|
چنین است رفتار و کردارِ ما |
نصیحت پذیرند از کارِ ما |
|
ترجمہ ہمارا چال چلن یہی ہے اور لوگ ہمارے کام سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔ |
|
|
تو ہم کمتر از مورکے نیستی |
اگر کمتر از مورکی چیستی؟ |
|
ترجمہ تُو بھی ایک ننھی چیونٹی سے کم نہیں ہے، اور اگر تُو چیونٹی سے بھی کم ہے تو پھر کیا ہے؟ |
|
|
نگہدار از دُشمناں خانہ ات |
بغارت مدہ لانۂ و دانہ ات |
|
ترجمہ اپنے گھر کو دشمنوں سے بچا اور اپنا ٹھکانا اور دانہ لُٹنے نہ دے۔ |
|
|
کنُوں قِصّۂ مور را یاد کُن |
برو خانۂ خویش آباد کن |
|
ترجمہ اب چیونٹی کا قصہ یاد رکھ اور جا کر اپنا گھر آباد کر۔ |
|
دہ خُدا
