مُوش و گُربہ چوہا اور بلی
|
اے خردمند عاقل و دانا |
قصۂ مُوش و گُربہ برخوانا |
|
ترجمہ اے عقلمند اور دانا، چوہے اور بلی کا قصہ پڑھ۔ |
|
|
از قضائے فلک یکے گُربہ |
بُود چُوں اژدہا بکرمانا |
|
ترجمہ قسمت کی بات، کرمان میں اژدہے جیسی ایک بلی رہتی تھی۔ |
|
|
رُوز اندر شراب خانہ شُدے |
از براے شکار مُوشانا |
|
ترجمہ وہ دن کو چوہوں کے شکار کے لیے شراب خانے میں جایا کرتی تھی۔ |
|
|
ناگہاں مُوشکے ز دیوارے |
جست بر خُمّ مَے خروشانا |
|
ترجمہ اچانک ایک ننھا چوہا شور مچاتا ہوا دیوار سے شراب کے مٹکے پر کود پڑا۔ |
|
|
سر بخُم بر نہاد و مَے نوشید |
مست شُد ہمچو شیر غرّانا |
|
ترجمہ اس نے مٹکے میں سر ڈال کر شراب پی اور دھاڑتے شیر کی طرح مست ہو گیا۔ |
|
|
گُفت کو گُربہ تا سرش بکنم |
پوستش پُر کُنم ز کاہانہ |
|
ترجمہ چوہا بولا بلی کہاں ہے کہ میں اس کا سر اتار لوں اور اس کی کھال میں بھوسا بھر دوں۔ |
|
|
گُربہ ایں را شنید و دم نزدے |
چنگ و دنداں زدے بسوہانا |
|
ترجمہ بلی نے یہ سنا اور دم نہ مارا، بس اپنے پنجے اور دانت ریتی سے تیز کرتی رہی۔ |
|
|
ناگہاں جست و مُوش را بگرفت |
چُوں پلنگے شکار کوہانا |
|
ترجمہ پھر اچانک وہ جھپٹی اور چوہے کو یوں دبوچ لیا جیسے تیندوا پہاڑی شکار کو دبوچتا ہے۔ |
|
|
مُوش گُفتا کہ من غلام تو ام |
عفو کُن از من ایں گُناہانا |
|
ترجمہ چوہا بولا میں تو تیرا غلام ہوں، میرے یہ گناہ معاف کر دے۔ |
|
|
گُربہ گُفتا دروغ کمتر گوے |
نشنوم من فریب و مکرانا |
|
ترجمہ بلی بولی جھوٹ مت بول، میں تیرا مکر و فریب نہیں سنوں گی۔ |
|
|
گُربہ آں مُوش را بکُشت و بخُورد |
سوے مسجد بشُد خرامانا |
|
ترجمہ بلی نے اس چوہے کو مار کر کھا لیا اور اٹھلاتی ہوئی مسجد کی طرف چل دی۔ |
|
|
دست و رو را بشُست مسح کشید |
ورد مے خواند ہمچو مُلّانا |
|
ترجمہ اس نے ہاتھ اور منہ دھوئے، مسح کیا اور ملاؤں کی طرح وظیفہ پڑھنے لگی۔ |
|
|
بار الہا کہ توبہ کردم من |
ندرم مُوش را بدندانا |
|
ترجمہ اے پروردگار، میں نے توبہ کی، اب کبھی چوہے کو دانتوں سے نہ چیروں گی۔ |
|
|
بہر ایں خُونِ ناحق اے خلّاق |
من تصدّق دہم دو من نانا |
|
ترجمہ اے خالق، اس ناحق خون کے بدلے میں دو من روٹی خیرات کروں گی۔ |
|
|
آنقدر لابہ کرد و زاری کرد |
تا بحدّے کہ گشت گریانا |
|
ترجمہ بلی نے اتنی منت سماجت اور آہ و زاری کی کہ آخر رو پڑی۔ |
|
|
مُوشکے بُود در پس منبر |
زُود بُرد ایں خبر بمُوشانا |
|
ترجمہ منبر کے پیچھے ایک ننھا چوہا چھپا تھا، وہ جھٹ یہ خبر چوہوں کے پاس لے گیا۔ |
|
|
مژدگانے کہ گُربہ تائب شُد |
زاہد و عابد و مُسلمانا |
|
ترجمہ کہ خوش خبری ہو، بلی نے توبہ کر لی ہے اور اب زاہد، عبادت گزار اور پکی مسلمان ہے۔ |
|
|
ایں خبر چُوں رسید بر مُوشاں |
ہمہ گشتند شاد و خندانا |
|
ترجمہ یہ خبر جب چوہوں تک پہنچی تو سب خوشی سے ہنسنے لگے۔ |
|
|
ہفت مُوش گزیدہ بر جستند |
ہر یکے کدخُدا و دِہقانا |
|
ترجمہ سات چنے ہوئے چوہے اٹھ کھڑے ہوئے، ہر ایک اپنے گاؤں کا چودھری اور زمیندار تھا۔ |
|
|
بر گرفتند بہر گُربہ ز مہر |
ہر یکے تحفہائے الوانا |
|
ترجمہ ہر ایک نے بڑی محبت سے بلی کے لیے رنگ رنگ کے تحفے اٹھائے۔ |
|
|
آں یکے شیشۂ شراب بکف |
واں دِگر برّہ ہائے بریانا |
|
ترجمہ ایک کے ہاتھ میں شراب کی بوتل تھی اور دوسرے کے پاس بھنے ہوئے میمنے۔ |
|
|
آں یکے طشتکے پُر از کشمش |
واں دگر یک طبق ز خُرمانا |
|
ترجمہ ایک کے پاس کشمش سے بھری تھالی تھی اور دوسرے کے پاس کھجوروں کا ایک طباق۔ |
|
|
گُربہ چُوں مُوشکاں بدید بخواند |
رِزقُکُم فی السّماءِ حقّانا |
|
ترجمہ بلی نے جب ننھے چوہوں کو دیکھا تو پڑھنے لگی، رِزقُکُم فی السّماءِ1 بالکل سچ ہے۔ |
|
|
روزہ بُردم بروزہاے دِگر |
از برائے رضائے رحمانا |
|
ترجمہ میں نے خدائے رحمٰن کی رضا کے لیے کئی دن لگاتار روزے رکھے۔ |
|
|
ہر کہ کار خُدا کند بہ یقیں |
روزیش مے شود فراوانا |
|
ترجمہ جو یقین کے ساتھ خدا کا کام کرے اس کی روزی بڑھ جاتی ہے۔ |
|
|
بعد ازاں گُفت پیش فرمائید |
قدمے چند اے رفیقانا |
|
ترجمہ اس کے بعد بلی نے کہا اے دوستو، ذرا چند قدم آگے تشریف لائیے۔ |
|
|
مُوشکاں جُملہ پیش مے رفتند |
تن شاں ہمچو بید لرزانا |
|
ترجمہ ننھے چوہے سب کے سب آگے بڑھ رہے تھے اور ان کے بدن بید کی طرح کانپ رہے تھے۔ |
|
|
ناگہاں گُربہ جست بر مُوشاں |
چُوں مبارز بروز میدانا |
|
ترجمہ اچانک بلی چوہوں پر یوں جھپٹی جیسے میدانِ جنگ میں کوئی سورما جھپٹتا ہے۔ |
|
|
دو بدیں چنگ دو بداں چنگال |
یک بدنداں چو شیر غرّانا |
|
ترجمہ دو کو اس پنجے میں، دو کو اُس پنجے میں اور ایک کو دھاڑتے شیر کی طرح دانتوں میں دبوچ لیا۔ |
|
|
آں دو مُوشِ دِگر کہ جاں بُردند |
زُود بُردند خبر بمُوشانا |
|
ترجمہ وہ دو چوہے جو جان بچا کر نکلے تھے، فوراً یہ خبر باقی چوہوں کے پاس لے گئے۔ |
|
|
کہ چہ بنشستہ اید اے مُوشاں |
خاکتاں بر سر اے جوانانا |
|
ترجمہ کہ اے چوہو، تم کیا بیٹھے ہو، اے جوانو، تمہارے سر میں خاک۔ |
|
|
پنج مُوشِ رئیس را بدرید |
گُربہ با چنگہا و دندانا |
|
ترجمہ بلی نے پنجوں اور دانتوں سے پانچ سردار چوہوں کو چیر پھاڑ ڈالا ہے۔ |
|
|
سالے یک دانہ میگرفت از ما |
حال حِرصش شُدہ فراوانا |
|
ترجمہ پہلے وہ سال بھر میں ہم میں سے ایک ہی کو پکڑتی تھی، مگر اب اس کی حرص بہت بڑھ گئی ہے۔ |
|
|
ایں زماں پنج پنج مے گیرد |
چُوں شُدہ تائب و مُسلمانا |
|
ترجمہ جب سے توبہ کر کے مسلمان ہوئی ہے، اب ایک ساتھ پانچ پانچ کو پکڑتی ہے۔ |
|
|
ہست ایں قصّۂ عجیب و غریب |
یادگارِ عُبید زاکانا |
|
ترجمہ یہ عجیب و غریب قصہ عبید زاکانی کی یادگار ہے۔ |
|
عُبید زاکانی
