خط (1) — 24 اگست 1934ء (جلد سوم، خط 363)
جنابِ من1
آپ کے مجموعۂ اشعار کے چند مقام میں نے دیکھے ہیں۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ آپ کے اسلوبِ بیان میں جدّت ہے اور بعض جگہ بہت خوب کہا ہے۔
زیادہ لکھنے سے قاصر ہوں کہ کئی ماہ سے علیل ہوں۔ والسلام
محمد اقبال۔ 24؍ اگست 34ء
(انوار اقبال)
اردو جریدہ نے یہ خط «کلیاتِ مکاتیبِ اقبال» (مرتبہ سید مظفر حسین برنی، اردو اکادمی، دہلی)، جلد سوم (1993ء)، صفحہ 606 سے ڈیجیٹائز کیا ہے۔

