فاخبر الله عن بقیة الیهود و النصاریٰ بقوله و ان الذین اختلفوا فیه ای فی الایمان به لا فی قتله لفی شک منه فعاد قوله و ما قتلوه راجعا الی الرؤساء و المتیقنین بانهم لم یقتلوه بل شبهوا پس اللہ تعالیٰ نے باقی یہود اور نصاریٰ سے خبر دی اپنے اس قول میں کہ جنہوں نے اُس میں اختلاف کیا (یعنی اُس پر ایمان لانے میں اختلاف کیا نہ یہ کہ اُس کے قتل میں اختلاف کیا) وہ البتہ شک میں ہیں۔ پس یہ قول خدا تعالیٰ کا کہ نہیں مارا راجع ہے رؤساء کی طرف جن کو یقین تھا کہ اُنہوں نے نہیں قتل کیا، بلکہ صورت بنا دی۔
و قوله ان الذین اختلفوا فیه راجع الی الیهود و النصاریٰ معا و لهذا لم یقل اختلفوا فی قتله و قوله ما لهم به من علم عائد الی الیهود و النصاریٰ غیر الرؤساء و من ههنا تدل علی استغراق الجنس اور یہ قول اللہ تعالیٰ کا کہ جنہوں نے اُس میں اختلاف کیا راجع ہے طرف یہود اور نصاریٰ دونوں کے اور اسی لئے نہیں فرمایا کہ اختلاف کیا اُنہوں نے اُس کے قتل میں اور یہ قول اللہ تعالیٰ کا کہ اُن کو کچھ خبر نہیں ہے رئیسوں کے سوا باقی یہود اور نصاریٰ کی طرف راجع ہے اور من کا لفظ یہاں سب کے شامل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
و قوله الا اتباع الظن ای ان اتباعهم لما فعله الرؤساء و ادعوه اتباع ظن و لما ذکر الظن من المتبعین اتبعه بذکر الیقین من القائلین للمشبهة مع نفی القتل عن عیسیٰ فقال و ما قتلوه ای و ذلک الاخبار منا بقولنا ما قتلوه هو عن یقین منهم و لا یفهم انهم قتلوه شکا بل رفعه الله علیه و کان الله عزیزاً حکیما۔ اور یہ قول خدا تعالیٰ کا کہ وہ ظن کی پیروی کرتے ہیں، اس کے معنی یہ ہیں کہ اُس کی پیروی کرتے ہیں جو اُن کے رؤساء نے کیا اور دعویٰ کیا اور یہ ظن کی پیروی ہے اور جب کہ پیروی کرنے والوں کی طرف سے ظن بولا تو اُس کے بعد یقین کا ذکر کیا اُن کی جانب سے جنہوں نے شبہ میں ڈالا باوصف نہ قتل ہونے عیسیٰ کے۔ پس فرمایا کہ نہیں مارا ہے اُس کو اور ہماری یہ خبر دینی کہ اُس کو نہیں مارا ہے یہ اُن کے یقین کی خبر ہے اور یہ نہیں سمجھا جاتا کہ اُنہوں نے شک سے مارا ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے اُس کو اپنی طرف اُٹھا لیا ہے اور ہے اللہ عزت والا دانا۔
’’و اما قوله تعالیٰ بل رفعه الله الیه فهو کقوله تعالیٰ و رفعناه مکاناً علیاً و کقوله عن ابراهیم انی ذهب الی ربی و مثله یرفع الله الذین امنوا منکم و الذین اوتوا العلم درجات اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول کہ عیسیٰ کو اللہ نے اٹھایا اپنی طرف ایسا ہے جیسے یہ قول کہ ہم نے اُٹھایا اُس کو بڑے مرتبہ پر اور جیسے ابراہیم کا یہ قول نقل کیا کہ میں جاتا ہوں اپنے پروردگار کے پاس اور ایسا ہے یہ قول کہ اٹھائے گا اللہ تعالیٰ اُن کو جو ایمان لائے تم میں سے اور جن کو علم ملا بڑے درجوں پر
و نفس قوله تعالیٰ بل رفعه الله الیه یعطی ان هذا الرفع لیس بجسد لان الله تعالیٰ لیس فی مکان و حیز بل کما قیل فی الشهداء عند ربهم یرزقون فرحین و اجسامهم فی التراب جیف اور خود اللہ تعالیٰ کا یہ قول کہ اللہ نے اس کو اٹھایا اپنی طرف یہ فائدہ دیتا ہے کہ یہ بدن کا اٹھانا نہیں ہے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کسی جگہ اور مقام میں نہیں ہے جیسا کہ شہیدوں کے حق میں کہا گیا ہے کہ خدا کے پاس ہیں، رزق دئے جاتے ہیں، خوش ہیں اور ان کے بدن تو مٹی میں مردہ پڑے ہیں
و قد روی ان ابراهیم و موسیٰ و غیرهما واهم النبیّ صلی الله علیه و سلم لیلة المعراج و لا شک انه ما منهم احد رفع بالجسد و نحن فلا یجوز لنا ان نحمل علی عقولنا ما لیس فی وسعها لانها مبعدة متناهیة اور روایت کیا گیا ہے کہ ابراہیم اور موسیٰ اور ان کے سوا اور نبیوں کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں دیکھا اور اس میں کچھ شک نہیں کہ اُن میں سے کوئی مع بدن کے نہیں اٹھایا گیا اور ہم کو یہ جائز نہیں ہے کہ ہم اپنی عقلوں پر ایسا بوجھ ڈالیں جس کو اُٹھا نہ سکیں اس لئے کہ یہ عقول پابند ہیں اسباب کی اور ان کے ادراک کی ایک حد ہے
و اما الاسراء فلا شرف اذا کان بجسد النبی صلی الله علیه و سلم یعد ان قدر ای ما راه و صدق الله تعالیٰ بقوله ما کذب الفواد ما رای اور معراج میں اس سے کچھ زیادہ خوبی نہیں بڑھ جاتی اگر وہ مع جسد کے مانی جائے کہ حضرت نے دیکھا جو کچھ دیکھا اور خدا تعالیٰ نے اس کی اپنے اس قول سے تصدیق کی کہ جھوٹ نہ جانا دل نے جو کچھ دیکھا تھا
و لا نقص اذا کان الاسراء بالروح دون الجسد و کان نوما و لا خلاف فی ان ابراهیم و آدم موسیٰ لم یکونوا فی السماء باجساد و کذالک واهم و هذا انما نقوله لانه الاقرب فی الاذهان اور کچھ نقصان نہیں ہے اس میں کہ معراج روح کو بغیر بدن کے سوتے ہوئے ہوئی ہو اور اس میں تو کچھ اختلاف نہیں ہے کہ ابراہیم اور آدم اور موسیٰ تو آسمان پر مع بدن کے نہ تھے اور ایسے ہی ان کو دیکھا اور یہ ہم اس لئے کہتے ہیں کہ یہی ذہن کے قریب ہے
مع اننا لا ننکر ان الله تعالیٰ یفعل ما یشاء من رفع جبل فی الهوی و بحر من الماء فی السحاب و غیره فکیف لا یرفع جسد نبی له و لکن شرف الرسول ثابت بما لا یدفعه الخصم و کذلک الاعتراف بقدرة الباری تعالیٰ فلا نزاع اذا حصل المراد و کذالک الکلام فی عیسیٰ علیه السلام و الله اعلم بانبیاء اور ہم اس کا انکار نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ کر سکتا ہے جو چاہے کہ ایک پہاڑ کو ہوا میں اٹھا دے اور ابر میں ایک دریا بہا دے اور اس کے سوا اور جو کچھ چاہے۔ پس کس طرح نہیں اُٹھا سکتا اپنے ایک نبی کا بدن، لیکن نبی کی بزرگی ایسی مانی چاہئے جس کا دشمن انکار نہ کر سکے اور ایسے ہی خدا کی قدرت کا اقرار۔ پس جھگڑا نہ چاہئے جب مطلب حاصل ہو جائے اور ایسے ہی کلام ہے عیسیٰ کے اٹھا لینے میں اور خدا تعالیٰ اپنے نبیوں کے حال کو خوب جانتا ہے
و یجب ان تعلم ان الله تعالیٰ انما اذن للرؤساء و منکم بما فعلوه من انهم قتلوا انسانا و شبهوه لبنی اسرائیل و ادعوا انه عیسیٰ جمع ذلک بحکمه الهیة من الله سبحانه ذلک ان هذا الامر بعینه رحمة فی حق من امن بعیسی و فتنة فی حق من کفر به‘‘ اور ضرور تجھ کو یہ جاننا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو یہودیوں کے سرداروں کو یہ کرنے دیا اور ان کو اس پر قدرت دی جو اُنہوں نے کیا کہ ایک آدمی کو مارا اور اُس کو اور سب بنی اسرائیل پر مشتبہ کیا اور دعویٰ کیا یہ عیسیٰ ہی ہے۔ یہ سب کام حکمتِ الہی سے خالی نہیں ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ سب کام عیسیٰ کے پیرووں کے لئے باعثِ رحمت کا ہوا اور اسی سے ان یہودیوں میں جنہوں نے عیسیٰ کو نہ مانا تھا فتنہ پھیلا‘‘۔
اردو جریدہ نے یہ مضمون «مقالاتِ سر سید»، حصہ دوم (مرتبہ محمد اسماعیل پانی پتی، مجلس ترقی ادب، لاہور)، صفحہ 128 تا 136 سے ڈیجیٹائز کیا ہے۔

