اردو جریدہ

شروع کا حصہ چھوئیں
Article Image

گناہ سے کیوں عذاب ہوتا ہے اور شرک سے کیوں نجات نہیں ہوتی

تکلیف اللہ تعالیٰ عبادہ لا یضاہی تکلیف الانسان عبدہ الاعمال التی یرتبط بہا غرضہ وما لا حظ لہ فیہ ومالا یحتاج الیہ فلا یکلفہ بہ و تکلیف اللہ تعالیٰ عبادہ یجری مجری تکلیف الطبیب المریض فاذا غلبت علیہ الحرارة امرہ بشرب المبردات والطبیب غنی عن شربہ لایضرہ مخالفتہ ولا ینفعہ موافقتہ ولکن الضر و النفع یرجعان الی المریض و انما الطبیب ہاد و مرشد فقط فان وفق المریض حتیٰ وافق الطبیب شفی و تخلص و ان لم یوفق فخالفہ تمادی بہ المرض و ہلک و بقاؤہ و ہلاکہ عند الطبیب شیأن فانہ مستغن عن بقائہ و فنائہ فکما ان اللہ تعالیٰ خلق للشفاء سببا مفضیا الیہ کذالک خلق السعادة سببا و ہو الطاعات و نہی النفس عن الہویٰ بالمجاہدة المزکیة لہا عن رذائل الاخلاق منجیات و رذائل الاخلاق فی الاخرة مہلکات کما ان رذائل الاخلاط ممرضات فی الدنیا و مہلکات و المعاصی بالاضافة الیٰ حیوة الآخرة کالسموم بالاضافة الیٰ حیوة الدنیا و للنفوس طب کما ان للاجساد طباء و الانبیاء علیہم الصلوٰة و السلام اطباء النفوس یرشدون الخلق الیٰ طریق الفلاح بتمہید الطریق المزکیة للقلوب کما قال اللہ تعالیٰ قد افلح من زکاہا و قد خاب من دساہا ثم یقال ان الطبیب امرہ بکذا و منہاہ عن کذا و انہ زاد مرضہ لانہ خالف الطبیب و انہ صح لانہ راعی قانون الطبیب ولم یقصر فی الاحتماء و بالحقیقة لم یتاد مرض المریض بمخالفة الطبیب لعین المخالفة بل لانہ سلک غیر طریق الصحة التی امرہ الطبیب بہا فکذالک التقویٰ ہی الاحتماء الذی ینفی عن القلوب امراضہا و امراض القلوب تفوت حیاة الاخرة کما تفوت امراض الاجساد حیاة الدنیا و المثال الاخر ان ملکا من ملوک الناس امر لبعض عبیدہ الغائب عن مجلسہ بمال و مرکوب لیتوبہ تلقاءہ لینال رتبہ القرب منہ و لیسعد بسببہ مع استغناء الملک عن الاستعانہ بہ و تصمیم العزم علیٰ ان لا یستخدمہ اصلا ثم ان العبد ان ضیع المرکوب و اہلکہ و انفق المال لا فی زاد الطریق کان کافرا للنعمة و ان رکب المرکوب و انفق المال فی الطریق متزودا بہ کان شاکرا للنعمة لا بمعنی انہ انال الملک حظا نانہ لم یرو فی الانعام علیہ و فی تکلیف الحضور حظا لنفسہ و لکن اراد سعادة العبد فاذا وافق مراد السید فیہ کان شاکرا و ان خالف عدت مخالفتہ کفرانا و اللہ تعالیٰ یستوی عندہ کفر الکافرین و ایمانہم بالاضافة الیٰ جلالہ و استغنائہ و لکنہ لا یرضی لعبادہ الکفر فانہ لا یصلح لعبادہ فانہ یشقیہم کما لا یرضی الطبیب ہلاک المرضی و یعالجہم و لا یرضی الملک المستغنی عن عبدہ لعبدہ الشاوة بالبعد عنہ و یرید لہ السعادة بالقرب منہ و ہو غنی عنہ قرب او بعد فہکذا ینبغی ان یفہم امر التکلیف فان الطاعات ادویة و المعاصی سموم و تاثیرہا فی القلوب و لا ینجو الا من اتی اللہ بقلب سلیم کما لا تسعد الصحة الا من اتی بمزاج معتدل و کما یصح قول الطبیب للمریض قد عرفتک ما یضرک و ما ینفعک فان وافقتنی فلنفسک و ان خالفت فعلیہا کذالک قال اللہ تعالیٰ من اہتدیٰ فانما یہتدی لنفسہ ومن ضل فانما یضل علیہا و قولہ من عمل صالحا فلنفسہ و من اساء فعلیہا۔ (صفحہ 13-14-15)

(ترجمہ) خدا جو بندوں کو اعمال کی تکلیف دیتا ہے یہ اس طرح کا تکلیف دینا نہیں ہے جس طرح انسان اپنے غلام کو دیتا ہے، یعنی جن کاموں سے انسان کی غرض متعلق ہے اُن کے کرنے کا حکم دیتا ہے اور جن سے کچھ غرض متعلق نہیں ہے اُن کے کرنے کا حکم نہیں دیتا۔ خدا کا تکلیف دینا ایسا ہے جس طرح حکیم بیمار کو تکلیف دیتا ہے، یعنی جب بیمار پر حرارت کا غلبہ ہوتا ہے تو اس کو ٹھنڈی چیزوں کے پینے کا حکم دیتا ہے، حالانکہ حکیم کو اس کے پینے سے کچھ غرض نہیں ہے۔ اگر بیمار حکیم کا کہنا نہ مانے تو حکیم کا کچھ نقصان نہیں اور مانے تو اس کا کچھ فائدہ نہیں۔ نقصان یا فائدہ جو کچھ ہے وہ بیمار کا ہے، حکیم تو صرف ایک رہنما ہے۔ اگر بیمار کو توفیق ہوئی اور اس نے حکیم کا کہنا مان لیا تو اس کو بیماری سے نجات ہو جائے گی ورنہ اس کا مرض بڑھتا جائے گا، یہاں تک کہ وہ تباہ ہو جائے گا اور اس کا زندہ رہنا یا مر جانا حکیم کے لئے یکساں ہے، کیوں کہ وہ بیمار کی زندگی و موت سے مستغنی ہے۔ پس جس طرح خدا نے شفا کے لئے ایک سبب مقرر کیا ہے اسی طرح سعادت کے لئے طاعت و بندگی کو سبب بنایا ہے اور نفس کو مجاہدہ کے ذریعہ سے جو رذیل عادتوں سے محفوظ رکھے۔ خواہشِ نفسانی سے رُوکنا نجات دینے والی چیزوں میں ہے اور رذیل عادتیں ہلاک کرنے والی چیزوں میں ہیں۔ جس طرح کہ خلطیں دنیا میں بیماری کا سبب ہوتی ہیں اور گناہ اخروی زندگی کے حق میں ایسے ہیں جیسے دنیاوی زندگی کے لئے زہر اور نفسِ انسانی کے لئے ایک طب ہے جس طرح بدن کے لئے طب ہے اور انبیا علیہم السلام روح کے طبیب ہیں، لوگوں کو بھلائی کی طرف راستہ دکھاتے ہیں، اس طریقہ کے درست کرنے کے ذریعہ سے جو قلب کا تزکیہ کرتا ہے، جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ کامیاب ہوا جس نے اُس کو پاک کیا اور ناکام رہا جس نے اس کو خراب کیا۔ پھر کہا جاتا ہے کہ حکیم نے اس کو اس بات کا حکم دیا تھا اور اس بات سے منع کیا تھا اور یہ کہنا کہ اس کا مرض اس وجہ سے بڑھ گیا کہ اس نے حکیم کی مخالفت کی اور وہ اس وجہ سے صحیح ہو گیا کہ اُس نے حکیم کے قاعدوں کا خوب لحاظ رکھا اور اُس میں کچھ کمی نہ کی اور در حقیقت بیمار کا مرض محض حکیم کی مخالفت کی وجہ سے نہیں بڑھا، بلکہ اس وجہ سے کہ مریض نے اس طریقہ کے خلاف عمل کیا جو صحت کے لئے حکیم نے بتایا تھا۔ اسی طرح پر پرہیز گاری بھی وہ پرہیز ہے جو قلبی بیماریوں کو دور کر دیتی ہے اور دل کی بیماریاں حیاتِ اخروی کے فنا ہو جانے کے سبب ہیں، جس طرح کہ بدن کی بیماریوں کی وجہ سے دنیا کی زندگی فوت ہو جاتی ہے اور اس کی دوسری مثال یہ ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے ایک غلام کو جو دربار سے غائب ہے حکم دیا کہ اس کو کچھ مال دو اور سواری بھیجی جائے، تاکہ وہ بادشاہ کے پاس حاضر ہو اور بادشاہ کے تقرب کا مرتبہ حاصل کرے اور سعادت مند ہو، حالانکہ بادشاہ کو اس کی اعانت کی کچھ ضرورت نہیں ہے اور بادشاہ کا قطعی ارادہ ہے کہ اُس سے خدمت نہ لے۔ پھر اگر اس غلام نے وہ سواری ضائع کر دی اور روپیہ برباد کر دیا اور سفر خرچ میں اس کو نہیں لگایا تو وہ کفرانِ نعمت کا مرتکب ہو گا اور اگر وہ سواری پر آیا اور روپیہ کو سفر خرچ میں لگایا تو شکر گذار سمجھا جائے گا۔ کچھ اس وجہ سے نہیں کہ اس نے بادشاہ کو فائدہ پہنچایا، کیوں کہ بادشاہ کو اس کی حضوری سے اور انعام دینے سے اپنا فائدہ تو مقصود نہیں تھا، بلکہ اسی کو غلام کی بھلائی اور سعادت مقصود تھی۔ سو اگر اس نے بادشاہ کے حسبِ مرضی کام کیا تو شکر گزار ہو گا۔ اور اگر مخالفت کی تو یہ مخالفت ناشکری سمجھی جائے گی اور خدا کے نزدیک کافروں کا کفر کرنا یا ان کا ایمان لانا سب برابر ہے، بلحاظ خدا کے جلال اور استغناء کے، لیکن وہ بندوں کے لئے ناشکری کو پسند نہیں کرتا، کیوں کہ بندوں کو ناشکری کرنی زیبا نہیں ہے، اس لئے کہ وہ ان کو بد بخت بنا دیتی ہے۔ جس طرح کہ حکیم بیماروں کا ہلاک ہو جانا پسند نہیں کرتا اور ان کا معالجہ کرتا ہے اور بادشاہ جو اپنے غلام سے مستغنی ہے، غلام کی بد بختی کو اپنی خدمت کی دوری سے پسند نہیں کرتا اور اس کے لئے اس کی سعادت چاہتا ہے بذریعہ اپنے قرب کے، حالانکہ وہ اس کے قرب و بعد سے مستغنی ہے۔ پس اسی طرح خدا کی تکلیف کو خیال کرنا چاہئے، کیوں کہ طاعت دوا ہے اور گناہ زہر اور اس کا اثر دل پر ہوتا ہے اور نجات نہیں پاتا، مگر وہ شخص جو خدا کے سامنے قلبِ سلیم لے کر آئے، جس طرح کہ صحت نہیں پاتا، مگر وہ شخص جو مزاج میں اعتدال رکھتا ہو اور جس طرح کہ حکیم کا یہ کہنا صحیح ہے کہ میں نے تجھ کو بتا دیا کہ یہ چیز مضر ہے اور یہ مفید۔ پس اگر تو میرا کہا مانے گا تو اپنے لئے اور نہ مانے گا تو اپنے لئے، اسی طرح خدا تعالیٰ نے کہا کہ جو ہدایت حاصل کرتا ہے وہ اپنے لئے اور جو شخص گمراہ ہوتا ہے وہ اپنے لئے اور یہ کہ جو شخص اچھے عمل کرتا ہے وہ اپنے لئے اور جو شخص برے کام کرتا ہے وہ اپنے لئے۔