(تہذیب الاخلاق جلد 7 نمبر 7 بابت یکم رجب 1293ھ صفحہ 88 تا 90)
ان دنوں میں جناب مولوی محمد مسیح الدین خاں بہادر رئیس کاکوری علاقہ لکھنؤ کے کتب خانہ سے ایک تفسیر مسمیٰ بہ ’’کشف الاسرار‘‘ ہمارے ہاتھ آئی ہے۔ اُس کتاب کا اور اُس کے مصنف کا حال ہم پھر کبھی لکھیں گے، اس وقت اُس نے جو تفسیر اُن آیتوں کی لکھی ہے جن کی تفسیر میں ہمارے زمانہ کے احباب ہم کو کافر بتاتے ہیں۔ بعینہ اس مقام پر لکھتے ہیں اور دکھاتے ہیں کہ اگلے زمانہ کے مفسر بھی کافر تھے۔
اس تفسیر کے مصنف کا ہم ابھی نام نہیں بتاتے، جب خوب اُس کی تکفیر کے فتوے ہو لیں گے تب نام بتائیں گے۔
سورۃ النساء
اس مفسر نے حضرت عیسیٰؑ کی نسبت تین باتیں قریب قریب اُسی کے بیان کی ہیں جو ہم کہتے ہیں۔
اول یہ کہ خدا نے کسی دوسرے شخص کی صورت حضرت عیسیٰؑ کی صورت کے مشابہ نہیں بدل دی تھی، بلکہ اس مفسر کا مذہب یہ ہے کہ رؤساء یہود نے ایک شخص غیر کو دیدہ و دانستہ کہ یہ حضرت عیسیٰؑ نہیں ہے، مار ڈالا اور صلیب پر لٹکا دیا اور عوام سے یہ کہہ کر دکھا دیا کہ وہ عیسیٰ ہے جس کو ہم نے مار ڈالا ہے۔
دوسرے یہ کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر نہیں چلے گئے اور جب ان دونوں باتوں کو ملایا جائے تو نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ مثل اور انبیاء کے اسی دنیا میں اپنی موت سے مرے۔
تیسرے یہ کہ اس مفسر کا مذہب یہ ہے کہ معراج بالجسد نہیں ہوئی تھی، بلکہ بالروح خواب میں ہوئی تھی۔
فما قولکم یا ایها المکفرین المسلمین فی حق مثل هذه المفسرین المومنین1۔
عبارتِ تفسیرِ مذکور یہ ہے
’’وقولهم انا قتلنا المسیح عیسی ابن مریم رسول الله‘‘ ای المشهور بهذه الدعوی عندهم ’’و ما قتلوه و ما صلبوه و لکن شبه لهم‘‘ اور اُن کا یہ کہنا کہ ہم نے عیسیٰؑ مریم کے بیٹے خدا کے رسول کو مارا، یعنی اُن کا یہ کہنا اور ایسا اُن کا دعویٰ کرنا اُن میں مشہور تھا، حالانکہ نہ اُنہوں نے حضرت عیسیٰ کو مارا، نہ اُنہوں نے حضرت عیسیٰ کو صلیب پر لٹکایا، مگر لوگوں کے لئے اُن کی صورت بنا دی۔
افهم هذه العبارة و اعرف الفرق بینها و بین قوله لو قال و لکن شبه الله لهم او اشتبه علیهم فانه لو قال شبه الله تدل علی کرامتهم و نشبه لهم بعیسی واحدا لیرضیهم بقتل واحد و ان لم یکن عیسی و لقد کان تعالیٰ قادرا علی اکرام عیسیٰ علیه السلام و ان ینجیه منهم بغیر ذلک پس اس عبارت کو سمجھنا چاہئے اور جس طرح خدا نے کہا ہے اُس میں اور اس طرح کے کہنے میں کہ اللہ نے اُن کے لئے عیسیٰ کی سی صورت بنا دی یا مشابہ کر دیا اللہ نے, اُن کے لئے فرق کرنا چاہئے، کیونکہ اگر یوں کہتے کہ اللہ نے اُن کے لئے عیسیٰ کی سی صورت بنا دی تو اس سے تو یہودیوں کی بزرگی ثابت ہوتی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہودیوں کی خاطر سے ایک شخص کی حضرت عیسیٰ کی سی صورت بنا دی، تاکہ یہودیوں کو اُس ایک کے مار ڈالنے سے رضامند کر دے، گو کہ وہ عیسیٰ نہ ہو، حالانکہ اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بزرگی قائم رکھنے پر قادر تھا اور حضرت عیسیٰ کو اس طرح پر صورت بدل دینے کے سوا اور طرح پر بھی بچا سکتا تھا۔
و لو قال اشتبه دل علی انهم اشتبه علیهم کلهم مثلا و متی اشتبه الشیئی فیجوز ان یکون هو المشار الیه فی نفس الامر و قد اشتبه کما یجوز ان یکون غیره و قد اشتبه ایضا و قد نسب الضمیر الی عیسیٰ اعنی اشار الیه فلزم ان لا یقول شیئا من ذالک اور اگر یوں کہا جاتا کہ اللہ تعالیٰ نے مشابہ کر دیا تو ثابت ہوتا کہ کُل یہودیوں کے لئے مشابہ کر دیا تھا اور جو چیز کہ اس طرح پر مشابہ ہو جائے تو یہ کہنا کہ وہ چیز نفس الامر میں وہی ہے جائز ہوگا، کیونکہ مشابہ ہو گئی ہے جس طرح کہ جائز ہے کہ وہ اور ہو اور مشابہ ہو گئی ہو اور اس کلام میں عیسیٰ ہی کی طرف نسبت ہے، یعنی اُنہیں کی طرف اشارہ ہے تو لازم آیا کہ ان دونوں طرح نہ کہتا کہ عیسیٰ کی سی صورت بنا دی تھی یا مشابہ کر دیا تھا اللہ نے اُن کے لئے۔
فقوله شبه بهذه العبارة و ما بعدها یدل علی ما نقله الجبائی انه لما رفع عیسیٰ علیه السلام خاف روساء الیهود من اتباع الیهود لعیسیٰ و میلهم الی من مال معه منهم فعمدوا الی رجل فقتلوه و صلبوه علی مکان عال بعد قتله و لم یمکنوا احدا من الدنو منه پس خدا تعالیٰ کا اس طرح کہنا کہ لوگوں کے لئے صورت بنا دی اور جو اس کے بعد ہے دلالت کرتا ہے اُسی پر جو جبائی نے نقل کیا ہے کہ جب عیسیٰ اُٹھائے گئے تو سردارانِ یہود نے اس خوف سے کہ یہود عیسیٰ کے پیرو نہ ہو جائیں اور ان کی طرف نہ جھک جائیں جو عیسیٰ کی طرف مائل ہیں یہ قصد کیا کہ ایک آدمی کو مار کر اونچے پر صلیب پر لٹکا دیا اور کسی کو اُس کے پاس نہ آنے دیا۔
فتغیرت و تنکرت صورته و قالوا قتلنا عیسیٰ و موهوا علیٰ بقیة قومهم فاختلفوا ’’و ان الذین اختلفوا فیه لفی شک منه‘‘ و ذلک انه من حین رفع ’’ما لهم به من علم الا اتباع الظن و ما قتلوه‘‘ جب کہ بگڑ گیا اور صورت بدل گئی تو اپنی باقی قوم سے کہا کہ ہم نے عیسیٰ کو مار ڈالا اور دھوکہ دیا اپنی باقی قوم کو۔ پس اُن میں آپس میں جھگڑا ہوا اور جو اُس میں جھگڑ رہے ہیں وہ تو البتہ شک میں ہیں اور اس لئے شک میں ہیں کہ جن سے عیسیٰ اُٹھائے گئے اُن کو کچھ علم نہیں ہے مگر ظن کی پیروی کرتے ہیں اور عیسیٰ کو نہیں مارا ہے۔
ثم قال ’’یقیناً‘‘ فهم عن یقین منهم اعنی من ادعی قتله یتیقن انهم ما قتلوه و هم الذین شبهوا لبقیة الناس منهم و بقیة الناس هم الذین شبهه لهم رجل بعیسیٰ ممن قد کان یشبهه پھر کہا یقیناً یعنی اُن کو تو یہ یقین ہے، یعنی جو قتل کا دعویٰ کرتے ہیں وہ بے شک جانتے ہیں کہ اُنہوں نے نہیں مارا اور اُنہوں ہی نے اپنے باقی آدمیوں کو شبہ میں ڈال دیا ہے اور یہ باقی آدمی وے ہی ہیں جن کے لئے مشابہ کیا گیا ایک آدمی جو حضرت عیسیٰ کے مشابہ تھا۔
فجاءت العبارة منبئة بصورة الواقعة و لو شبه الله لهم انسانا بعیسیٰ فقتلوه لم یکن قولهم انا قتلنا المسیح بعجبة و لا کذبا اذ لو اتی انسان امراة تشبه زوجته بحیث لا یشک فیها لم یکن زانیا پس یہ عبارت صورتِ واقعہ کی خبر دیتی ہے اور اگر اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو اُن کے لئے عیسیٰ کی صورت بنا دیتا اور وے اس کو مار ڈالتے تو ان کا یہ قول کہ ہم نے مسیح کو مار ڈالا کچھ تعجب کی بات نہ ہوتی اور نہ جھوٹ ہوتا، اس لئے کہ اگر ایک آدمی ایک عورت سے جماع کرے جو اس کی زوجہ کے مشابہ ہو اس طرح پر کہ اس میں کچھ شک نہ ہو تو یہ زانی نہیں ہوگا۔
و قوله تعالیٰ ما قتلوه و ما صلبوه دل علیٰ انهم قتلوا انسانا اولا ثم صلبوه بعد القتل و هذا بقصد منهم و لهذا لم یقل اشتبه فانه لم یشتبه علیهم بل الرؤساء شبهوا و غیرهم شبه لهم و لم یقل ایضا شبهه الله کما تقدم اور یہ قول اللہ تعالیٰ کا کہ نہ اُس کو مارا اور نہ صلیب پر لٹکایا اس پر دلالت کرتا ہے کہ اُنہوں نے ایک آدمی کو پہلے مارا پھر بعد قتل کے صلیب پر لٹکایا اور یہ اپنے ارادہ سے کیا۔ اسی لئے نہیں فرمایا کہ اُن پر مشابہ ہو گیا تھا کہ اُن پر تو نہیں مشابہ ہوا تھا، بلکہ رؤساء نے صورت بنا دی تھی اور غیر رئیسوں کے لئے صورت بنا دی تھی اور اس لئے نہیں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صورت بنا دی تھی، جیسا کہ پہلے گذر چکا۔
و اما الذین اختلفوا فیه فهم غیر الرؤساء لانهم کلهم کانوا یهودا غیر ان بعضهم خالف بعضا فی الایمان به اور جن میں اختلاف ہوا وہ رئیسوں کے سوا اور یہود ہیں کہ وہ تو سب یہود ہی تھے، ہاں مگر اُن میں کچھ آدمیوں نے دوسروں کی مخالفت کی عیسیٰ پر ایمان لانے میں۔

