اردو جریدہ

شروع کا حصہ چھوئیں
Article Image

ایک خط مسئلۂ ’’تصوّرِ شیخ‘‘ کے متعلق

ہرگاہ ایں مقدمات را دانستی بدان و آگاہ باش کہ حضرات نقش بندیہ ما رضوان اللہ علیہم اجمعین بہ ہمیں مراقبہ امر فرمودہ اند کہ طالب را تصور شیخ لازم است ہم در حال ذکر و ہم غیر آن تا بہ آن تذکر دلی و خیالی محبت شیخ در دل طالب بجوش آید و رفتہ رفتہ مرتبۂ فنا فی الشیخ صورت گیرد۔ و در نفس ناطقہ شیخ و طالب مناسبتے پیدا شود تا فیض صحبت و ارشاد در نفس ناطقۂ طالب جائے گیرد و از رزائل پاک و صاف نمودہ بمدارج اعلی رساند۔ دریں مقام ایں تصور را ہرچہ بگویم رواست۔ اگر بگویم کہ تصور شیخ البوب رحمت الہی است حق گفتہ باشم۔ و اگر بدانم کہ بدون تصور شیخ راہی بجناب الٰہی و درگاہ رسالت پناہی نمی یابم ہم حق دانستہ باشم و ایں محبت شیخ غالب است کہ دو قسم بودہ باشد۔ یکے وہبی و دوئم کسبی کہ بتصور قصدی و تذکر ارادی دست دادہ باشد۔ ما اول را رابطہ می دانم و ثانی را تصور۔ اگرچہ در حال ہر دو فرقے نیست و آن چہ کذابان بر بستہ اند کہ ایں بزرگان در حالت مراقبہ ہمیں می گویند کہ شیخ موجود است و بے آلہ و واسطہ ما را می نگرد و از حال ذاکر بے سبب و وسیلہ واقف و آگاہ می شود، حاشا کہ دامن پاک ایں بزرگان ازیں اعتقاد آلودہ باشد۔ بل چنانکہ دانستی ایں مراقبہ بالکلیہ از حال و واردات صحابہ و تابعین و تبع تابعین ماخوذ است و اقوال سرور ما و سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم برآن دال است و علما ہم در خطاب الصلوة والسلام علیک ایہا النبی و رحمة اللہ و برکاتہ بہ ہمیں معنی تصریح کردہ اند۔ پس چگونہ بدعت و ممنوع باشد۔ باآنکہ ایں بزرگان ایں مراقبہ را ہم آلہ و واسطہ ترقی بہ اعلی میدانند تا فی الجملہ تزکیۂ نفس بہم رسد و فنا فی الرسول کہ نصیب کافہ مومنان پاک این باد، حاصل آید، ما را تعرض با کسے نیست۔ آن چہ دانستہ ایم ما را کافی است، گو نافہمان سر بہ سنگ زدہ باشند۔ و آنچہ مولانا اسمعیل علیہ الرحمة در صراط المستقیم فرمودہ اند، ایں ہم مقتضائے مقامی است کہ بدانست من بندہ کیفیت آن مقام در رگ و پے مولانا سرایت کردہ بود و جملہ تصانیف شان مبنی بر ہمان کیفیت اند، معہذا مولانائے مرحوم با آنکہ نوشتن آن چنان بود، خدمت کسانے کہ مراقبہ و مواظبت رابطہ وظیفہ شباروزی شان بود، تا نفس واپسیں پیشوا و مقتدائے خود شان دانستہ اند و گاہے راہ سوء ظن نسبت بہ آن بزرگان نرفتہ۔

والسلام علی من اتبع الہدی

ترجمہ

تصورِ شیخ کے مسئلے پر آپ نے اس ہیچمدان سے استفسار فرمایا ہے۔ جب میں اس مقام سے آگاہ نہیں تو کیا زمزمہ سنجی کروں اور جب اس وادی میں کبھی قدم نہیں رکھا تو اس کے نشیب و فراز کی کیسے نشاندہی کروں۔ باخبر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا نغمہ ہے جو قال میں نہیں سماتا اور محض سننے سے صحیح طور پر سمجھ میں نہیں آتا۔ جب تک آپ دیکھ نہ لیں کیسے یقین کریں گے اور جب تک بغلگیر نہ ہوں وصال کا لطف کیسے اُٹھائیں گے۔ جسمانی آنکھ سے یہ جلوہ دیکھا نہیں جا سکتا اور ان جسمانی پاؤں سے یہ راستہ طے نہیں ہوتا۔ اس شراب کی لذت وجدانی ہے، بیانی نہیں۔ اس باب میں گفتگو خاموشی کے پردے میں پناہ لیتی ہے اور سخن سرائی خلوت میں سکوت کا لطف اُٹھاتی ہے۔ اس صورت میں میری کیا مجال کہ زبان کھولوں۔ لیکن چونکہ بزرگوں کے احکام کی بجا آوری کے سوا چارہ نہیں اس لیے جو کچھ ناچیز کے فکرِ نارسا میں آتا ہے عرض کرتا ہوں اور اس ڈھیر سے ایک مٹھی اُٹھاتا ہوں۔

اصل مطلب سے پہلے چند مقدمات کا تمہیداً تحریر میں لانا ضروری ہے کیونکہ ان کی راہنمائی کے بغیر اس راہ میں پاؤں اُٹھانا مشکل اور منزلِ مقصود کی طرف قدم بڑھانا دشوار ہے۔

مقدمۂ اول

اس امرِ مسلمہ پر ہر خاص و عام کا اتفاق ہے کہ صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ اچھوں کی صحبت سے نیکی کا سبق اور بدوں کی صحبت سے بُرائی کی سیکھ ملتی ہے۔ اس حقیقت سے کوئی شخص بھی روگردانی نہیں کر سکتا۔ گبر و ترسا ہو یا زاہد و پارسا، کسی سے پوچھ لیجیے، کوئی اس کی صداقت سے انکار نہ کرے گا۔ کیا خوب کہا ہے:

صحبتِ صالح ترا صالح کند

صحبتِ طالح ترا طالح کند

ترجمہ اردو جریدہ: نیک کی صحبت تجھے نیک بنا دیتی ہے، بد کی صحبت تجھے بد بنا دیتی ہے۔

اور ہمارے لیے تو رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم — میرا دل اس عرش مقام کے پاؤں کی خاکِ راہ ہو اور میری روح اس کے سر صدقے ہو — کی یہ حدیث کافی ہے۔ بخاری نے ابو موسیٰ سے روایت کی ہے کہ:

رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’نیک اور بد ہم نشین کی مثال مشک والے اور بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے۔ کیونکہ مشک والا یا تو خود کچھ عطا کرے گا یا کچھ خریدے گا ورنہ کم از کم عمدہ خوشبو تُو ضرور سونگھ لے گا۔ اور بھٹی دھونکنے والا یا تو تیرے کپڑے جلائے گا یا تجھے اس سے سخت بدبو پہنچے گی۔‘‘

پس صحبت کے اثر سے، جسے عرفِ عام میں فیضِ صحبت کہتے ہیں، کسی کو انکار کی مجال نہیں ہے۔

مقدمۂ دویم

فیضِ صحبت کو تسلیم کرنے کے بعد آپ پر بخوبی واضح ہو جائے گا کہ یہ فیض نہ تو انسان کے ظاہری اعضائے بدن میں ہے اور نہ ہی اُن سے ہے جن میں سے ایک کو آپ آنکھ، ایک کو ہاتھ اور ایک کو پاؤں کہتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو نابینا اور بے دست و پا اس فیض سے محروم رہ جاتے۔ لیکن جاہل سے لے کر عالم تک سب جانتے ہیں کہ جس شخص کی چشمِ بصیرت خدائے بے ہمتا نے کھول رکھی ہے، وہ اپنی بے دست و پائی کی بنا پر اس فیض سے محروم نہیں ہے۔

اس خاکی پردے اور بے بنیاد نمائش کے پیچھے ایک ایسا نورانی معشوق ہے کہ اُسی کی یہ تمام نیرنگیاں ہیں اور یہ ساری بوالعجبیاں بھی اُسی سے ہیں اور یہ فیض بھی اُسی سے اور اُسی میں ہے۔ حکما اس کو نفسِ ناطقہ کہتے ہیں اور ہمارے بزرگ فضلا اُسے روح کے نام سے موسوم کرتے ہیں، اور روح میں ہاتھ، پاؤں اور ظاہری آنکھ کو کوئی دخل نہیں ہے۔

مقدمۂ سوم

یہ ایک مسلمہ امر ہے کہ جب تک آپ فاعل کی قدر و منزلت نہ کریں گے اُس کے افعال آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں گے اور فاعل کی اسی تحسین کو آتش بجان عشاق ’’آتشِ عشق‘‘ اور طریقِ ارادت کے آداب شناس ’’عقیدت‘‘ کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ اور حقیقۃً حصولِ فیض کی بنیاد اور حصولِ لذت کی جڑ یہی ہے۔

نفسِ ناطقہ بارانِ رحمتِ خداوندی کی طرح کھیتی پر اثر انداز ہوتا ہے اور اثر پذیر کی اثر انداز سے محبت مادۂ قابل کی طرح ہے۔ اور جب تک یہ مادۂ قابل آپ خواہ اسے محبت کہیں یا عقیدت اس کا نام رکھیں، آپ میں پیدا نہ ہو گا محبت آپ پر کوئی اثر نہیں کرے گی:

باران کہ در لطافتِ طبعش خلاف نیست

در باغ لالہ روید و در شور بوم خس

(بارش کی طبعی لطافت سے کسی کو بھی اختلاف نہیں ہو سکتا لیکن وہی بارش باغ میں گلِ لالہ اور شور زمین میں کوڑا کرکٹ پیدا کرتی ہے)۔

انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اُسے اُس کی جان، اولاد اور سارے جہان سے زیادہ پیارا نہ ہوں۔

حضرت عمر نے کہا ’’یا رسول اللہ! آپ مجھے میری جان کے سوا تمام چیزوں سے پیارے ہیں۔‘‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عمر! تو اُس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ تو مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز نہ سمجھے۔‘‘

حضرت عمرؓ نے کہا ’’یا رسول اللہ! قسم ہے اُس ذاتِ پاک کی جس نے آپ پر قرآن پاک نازل فرمایا کہ مجھے آپ اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں‘‘۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ’’عمر اب تیرا ایمان کامل ہے۔‘‘

صحبتِ رسول کا ادنیٰ ثمر ایمانِ کامل ہے اور یہ بلا محبت حاصل نہیں ہوتا۔ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نے اسی گوہرِ شب چراغ کے طفیل بلند مرتبے پائے اور محبتِ رسول صلعم کے فقدان سے ہی ابوجہل کو پستی کی انتہائی گہرائیوں میں ڈال دیا گیا۔ پس طالبِ فیض کو چاہیے کہ صاحبِ فیض کی محبت اپنے اوپر فرض گردانے۔ اس سے دونوں میں ایک گونا مناسبت پیدا ہوتی ہے۔ ایک میں تاثر کی دوسرے میں تاثیر کی۔ شاید اسی مقام کو سالکانِ طریقت ’’فنا فی الشیخ‘‘ کہتے ہیں۔ محبت کے دیوانے جانتے ہیں کہ اس مقام پر پہنچے بغیر کام نہیں بنتا۔ ہم بے بصروں کو تو سررشتہ اسی کارگاہ سے ملا ہے، باقی باخبر لوگ جانیں:

رموزِ مصلحتِ ملک خسرواں دانند

گدائے گوشہ نشینی تو احمدا مخروش