شبلی 11 اگست 1907ء
خط (40) — 24 فروری 1908ء
برادرِ عزیز مولوی حمید الدین،
مولوی غلام محمد صاحب شملوی وہاں58 جاتے ہیں، وہ نہ صرف ندوہ کے وکیل و سفیر ہیں، بلکہ تمام قومی کاموں میں ان کو محنت و دلچسپی اور شغف ہے، کانفرنس دہلی میں اور شملہ ڈیپوٹیشن وغیرہ میں انہوں نے نمایاں شرکت کی، اور درحقیقت وہ قوم کے لئے ایک نہایت مفید کارکن ہیں، تم ان کا آرچبولڈ59 اور جرمنی پروفیسر60 سے تعارف کرا دو،
مسٹر ماریسن اور مسٹر آرنلڈ نے ان کو سرٹیفکٹ دیا ہے، وہ ان لوگوں کو دکھلاؤ، اور اگر وہ لوگ بھی کوئی سرٹیفکٹ دیں تو اس سے کیا بہتر،
زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں، والسلام
شبلی
24 فروری 1908ء
خط (41) — 12 مارچ 1908ء
آج ان شاء اللہ 4 بجے پٹیالہ61 کے قصد سے روانہ ہوں گا، 17، 18 تک غالباً علیگڈھ اسکول آ سکوں، کتاب62 کی تصحیح کا مجھ کو موقع اب نہ مل سکے گا، میں مدت تک ایاب و ذہاب میں رہوں گا، اس لئے کاپیوں کی تصحیح تم ہی کر دینا،
فردوسی کے اشعار میں کہیں کہیں الفاظ کے معنی تحت اللفظ لکھ دینا، اس کے اکثر الفاظ اب نامانوس ہیں،
الہ آباد کی ایک متوحش خبر سنی، معلوم نہیں کہاں تک صحیح ہے، یعنی بندوق کے صدمہ سے اسحاق کی نواسی کا انتقال ہو گیا، بارود نے ہمارا گھر دیکھ پایا ہے،
شبلی، 12 مارچ 1908ء، لکھنؤ،
خط (42) — 27 اگست 1908ء
افسوس اتنی لمبی تعطیل میں تم یہاں نہ آئے، دروس الاولیہ اب کی بھی رہ گئی،
وظیفہ جو تم نے مقرر کیا تھا بھیجا بھی یا نہیں،
سنا ہو گا کہ گورنمنٹ نے 32 بیگہ زمین نہایت خوش منظر عنایت کی، اس کے شکریہ کا بہت بڑا جلسہ اس اتوار کو ہو گا، اور بھی متعدد امورِ ندوہ کی ترقی کے عنقریب ظہور میں آنے والے ہیں،
میں پھر حیدرآباد جاؤں گا، وہاں کا کام ابھی تمام نہیں ہوا63،
سادہ فارسی کے التزام کے ساتھ ایسی ہی غزل ان قافیوں میں ہو سکتی تھی، باوجود کثرتِ شغل آج کل بہت سی غزلیں لکھیں، بعض اشعار لکھتا ہوں،
|
در شوق پاسِ گرمیٔ نازش بجا نماند |
با آنکہ کار با صنمِ خود پسند ہست |
|
ترجمہ اردو جریدہ: شوق میں اس کے ناز کی گرمی کا پاس باقی نہ رہا، حالانکہ واسطہ ایک خود پسند معشوق سے ہے۔ |
|
|
ہرگز حدیثِ شوق بہ پایاں نمی رسد |
یا رب کدام جا سرِ ایں رشتہ بند ہست |
|
ترجمہ اردو جریدہ: شوق کی داستان کبھی ختم نہیں ہوتی، یا رب اس دھاگے کا سرا کہاں بندھا ہوا ہے۔ |
|
|
می بینم ایں کہ قیمتِ دل تا کجا کشد؟ |
پرسد ز من کہ نرخِ متاعِ تو چند ہست |
|
ترجمہ اردو جریدہ: میں دیکھ رہا ہوں کہ دل کی قیمت کہاں تک پہنچتی ہے؟ وہ مجھ سے پوچھتا ہے کہ تیرے سودے کا بھاؤ کیا ہے۔ |
|
|
دلی در ادائے طاعتِ حق حیلہ جُو نبود |
عذرم بنہ کہ بادہ بقدرِ وضو نبود |
|
ترجمہ اردو جریدہ: حق کی عبادت ادا کرنے میں دل بہانہ جُو نہ تھا، میرا عذر قبول کر کہ شراب وضو بھر بھی نہ تھی (یعنی اتنی نا تھی کہ اس سے وضو کیا جا سکے)۔ |
|
شبلی، 27 اگست 1908ء
خط (43) — 1 ستمبر 1908ء
برادر حمید،
مجلسِ انتظامیہ ندوہ نے یہ رزولیوشن پاس کیا کہ ’’ایک طالب العلم وظیفہ دیکر مولوی حمید الدین کے پاس بھیجا جائے کہ وہ اس کو دروس الاولیہ و ہیئتِ جدیدہ پڑھائیں، اور ممکن ہو تو وہاں آلات64 سے اس کو تجربہ بھی سکھلایا جائے‘‘، اس لئے ایک طالب العلم تمہارے پاس بھیجا جائیگا، تم اس کی صورتِ قیام اور تعلیم و تجربہ سے مطلع کرو، اگر تم اپنے مکان میں جگہ دو تو اپنا وظیفہ اسی میں محسوب کر سکتے ہو،
شبلی
1 ستمبر 1908ء
خط (44) — 6 نومبر 1908ء
|
تماشا داشت آں ہنگامہ خیزیہائے امیدم |
دریغ از زود کاریہا کہ مکتوبِ تو وا کردم |
|
ترجمہردو جریدہ: میری امیدوں کی وہ ہنگامہ خیزیاں بھی دیکھنے کی چیز تھیں، افسوس اس جلد بازی پر کہ میں نے تیرا خط کھول ڈالا۔ |
|
|
متاعے گر بدست آساں رسد قدرے نمی دارد |
بہ او دل را سپردن خواستم ادل بہا کردم |
|
ترجمہو جریدہ: جو پونجی آسانی سے ہاتھ آ جائے اس کی قدر نہیں ہوتی، میں نے اسے دل سونپنا چاہا تو پہلے اس کا مول ٹھہرایا۔ |
|
شبلی، 6 نومبر 1908ء، لکھنؤ،
خط (45) — 14 نومبر 1908ء
میاں ضیاء الحسن65 علیگڈھ کالج میں تعلیم کے لئے جاتے ہیں، تم ایک خط ان کی معرفی کا ڈاکٹر ہارویز66 کے نام لکھ کر میرے پاس بھیج دو، میں ان کو بھیج دوں گا،
|
خواہید اگر کہ عیش67 ’’فزوں‘‘ از فزوں کنید |
دیوانہ ایست عقل ز شہرش بروں کنید |
|
ترجمہ اردو جریدہ: اگر تم چاہتے ہو کہ عیش دو چند ہو جائے۔ تو عقل ایک دیوانہ ہے، اسے شہر سے باہر نکال دو۔ |
|
|
عمریست ایں کہ عاقل و فرزانہ بودہ اید |
ہم بہ نباشد، ار دو سہ روزے جنوں کنید |
|
ترجمہ اردو جریدہ: ایک عمر سے تم عاقل و دانا رہے ہو، کچھ برا نہ ہو گا اگر دو تین دن دیوانگی بھی کر لو۔ |
|
|
دور از وصالِ دوست نشاطم حرام باد |
در جامِ بادہ، گر نتوانید، خوں کنید |
|
ترجمہ اردو جریدہ: دوست کے وصل سے دور رہ کر مجھ پر خوشی حرام ہو، اگر (شراب) نہ ہو سکے تو جامِ بادہ میں خون بھر دو۔ |
|
|
من نیز ہم چو شیخ دم از زہد می زنم |
اوّل مرا بہ بادہ و مے آزموں کنید |
|
ترجمہ اردو جریدہ: میں بھی شیخ کی طرح زہد کا دم بھرتا ہوں، پہلے مجھے بادہ و مے سے آزما لو۔ |
|
|
فرصت ز دست می رود ار دیر مے کشد |
گر کردنیست چارۂ شبلی کنوں کنید |
|
ترجمہ اردو جریدہ: اگر دیر لگی تو موقع ہاتھ سے نکل جائے گا، شبلی کا علاج اگر کرنا ہی ہے تو ابھی کر لو۔ |
|
|
بیمار خستۂ غمِ الفت ز دست رفت |
من خود بحیرتیم چہ بگویم کہ چوں کنید |
|
ترجمہ اردو جریدہ: غمِ الفت کا خستہ حال بیمار ہاتھ سے جاتا رہا، میں خود حیران ہوں کہ کیا کہوں کہ تم کیا کرو۔ |
|
14 نومبر 1908ء، ندوہ،
خط (46) — 27 اگست 1909ء
تمہارا وظیفہ بہت دنوں سے نہیں آیا،
فارسی شاعری میں تخیل کی چند مثال حسبِ خیالاتِ یورپ لکھ بھیجو،
شعر العجم میں صرف خواجہ حافظ کا حال چھپنا رہ گیا ہے، اور وہ بھی قریب الانجام ہے،
میں عنقریب سفر میں جاتا ہوں، حیدر آباد تک اور شاید عرب تک68،
شبلی، 27 اگست سنہ 1909ء، ندوہ،
خط (47)
عزیزی،
1۔ اب کی جلسۂ انتظامیہ میں امورِ مہمہ پیش ہیں، اور چونکہ تعطیل کی وجہ سے وکلاء ممبر باہر چلے جائیں گے، اس لئے شاید کورم میں دقت ہو، تم آسکو تو ضرور آؤ،
2۔ عمارت اب اس حالت تک پہنچ گئی ہے کہ نہایت تفریح ہوتی ہے، اور جی چاہتا ہے کہ وہیں رہا کیجیے، حالانکہ صرف کمر کمر تک دیواریں آئی ہیں، تم دیکھ کر لطف اٹھاؤ گے،
3۔ اگر کچھ دقت نہ ہو تو شوکت69 کو لیتے آؤ، میں کلکتہ جاتے ہوئے پھر الہ آباد پہنچا دوں گا،
4۔ انجیل، اور توریت میں خاص اخلاقی احکام کہاں مل سکتے ہیں، یعنی کون سے باب اور فصل ہیں،
خط (48) — 18 جنوری 1910ء
برادرم!
جلسہ70 سالانہ مارچ کے اخیر میں دلی میں قرار پایا، لیکن میزبان مصارف کا ذمہ نہیں لیتے، اس لئے ہم کو خود انتظام کرنا پڑا، چندہ ممبری 5 روپیہ کر دیا گیا ہے، اور ہر رکنِ انتظامی سے استدعا ہے کہ پانچ ممبر بہم پہنچا کر ان کی فیس بھجوا دے، تم کو بھی اس کی تعمیل کرنی چاہیے،
میاں اسحاق وغیرہ پاس ہیں، کوئی بڑی تعداد نہیں، انشاء اللہ جلسہ میں وہ امور فیصل ہوں گے، جو ندوہ کی نئی زندگی اور اصل مقصد کا آغاز ہیں،
شعر العجم جلدِ اوّل، اوّل دلی میں خراب بندھی تھی، لیکن اب نہایت خوبصورت انگریزی وضع کی جلدیں تیار کرائی گئی ہیں، لیکن مزہ یہ ہے کہ چاروں طرف سناٹا ہے، ایک درخواست بھی نہیں آتی، فارسی دانی کی یہ نوبت پہونچی71،
شبلی، 18 جنوری سنہ 1910ء، ندوہ،
خط (49) — 11 اپریل 1910ء72
برادرم!
جلسہ نہایت کامیاب رہا، پانچ ہزار روپیہ سرِ دست (اور جس قدر ضرورت ہو اس کا وعدہ سردار اسماعیل73 خاں نے دیئے)، کہ ندوہ کے اہتمام میں قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیا جائے،
اس کے متعلق تم جو مدد دے سکتے ہو دو، یعنی ان لوگوں کے نام بتاؤ جو اس کام کو معاوضہ لے کر کریں، نیز انگریزی میں قرآن مجید کے جس قدر ترجمے ہو چکے ہوں، ان کے نام اور پتہ،
یہ کام بہت وسعت کے ساتھ کیا جائے گا،
میاں اسحاق کے دو سو مدِ تعمیرِ کمرہ میں داخل کر دیئے گئے، اور جلسۂ سالانہ میں اس کا اعلان ہوا، اور بھی کمروں کے متعلق چندے ہوئے،
شبلی، ندوہ، لکھنؤ، 11 اپریل سنہ 1910ء،
خط (50) — 29 اپریل 1910ء
عزیزی، تمہارے یہاں کب تعطیل ہو گی؟
کیا تم چند روز سرائمیر74 کے مدرسہ میں قیام کر سکتے ہو، میں بھی شاید آؤں، اور اس کا نظم و نسق درست کر دیا جائے،
اس کو گروکل75 کے طور پر خالص مذہبی مدرسہ بنانا چاہیے یعنی سادہ زندگی اور قناعت اور مذہبی خدمت مطمحِ زندگی ہو،

